ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 37 روپے کا پٹرول77 روپے میں ہورہا ہے فروخت ، ایک لیٹر پر 40 روپے ٹیکس وصول کر تی ہے حکومت

37 روپے کا پٹرول77 روپے میں ہورہا ہے فروخت ، ایک لیٹر پر 40 روپے ٹیکس وصول کر تی ہے حکومت

Thu, 24 May 2018 00:21:50    S.O. News Service

نئی دہلی23 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندو۔مسلم ،مسجد مندر اور جناح کی تصویر کے غیر معقول تنازعہ میں اس قدر عوام کھو گئے کہ کب پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی معلوم؛بلکہ محسوس ہی نہ ہوسکا،اگر یوں ہی مزید دیگر غیر ضروری مسائل پر الجھتے رہیں گے تو ممکن ہے کسی ہولناکی کی شکل میں غفلت کی قیمت ادا کرنی نہ پڑجائے۔تاہم اس وقت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نے کھلبلی مچارکھی ہے ۔ کرناٹک انتخابات ختم ہونے کے بعد مسلسل دسویں دن بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 85 روپے تک پہنچ گئی ہے تو قومی دارالحکومت دہلی میں 77 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ پٹنہ اور بھوپال میں قیمتیں 82 روپے سے زائد ہیں۔ واضح ہو کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت صرف 37 روپے ہے، لیکن حکومت ایک لیٹر پٹرول پر 40 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ جو لوگ کل جزیہ پر چیخ رہے تھے وہ آج یوں خاموش ہیں گویا کہ وہ’ مس شیطانی‘ کے شکار ہوکر مہر بہ لب ہیں ۔ الغرض پیٹرول کی قیمت سے زیادہ عوام ٹیکس دے رہے ہیں ۔گویا اب ڈیلر ایک لیٹر پٹرول 37.65 روپے میں خرید رہا ہے۔ اس پر وہ تین روپے 63 پیسے کمیشن بھی وصول کررہا ہے۔ 19 روپے 48 پیسے اس پر ایکسائز ڈیوٹی لگ رہی ہے اور 16 روپے 41 پیسے ویٹ کے نام پر وصول کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں ایک لیٹر پٹرول پر 39 روپے 52 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اور عوام بھی کسی ابلہی کا شکار ہیں کہ وہ اس قدر ہوشربا ٹیکس دے کر بھی ’مست الست‘ کی تصویر ہیں۔ 


Share: